Advertisement

Breaking News

نیویارک میں ٹرک ڈرائیورنے راہگیروں کو کچل دیا، 8 افراد ہلاک

نیویارک پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے ۔ فوٹو: رائٹرز
نیویارک: مین ہٹن میں ٹرک ڈرائیور نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مین ہٹن کے علاقے میں ایک اسکول کے قریب ٹرک ڈرائیور نے فائرنگ کی اور راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ 14 شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 29 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ٹرک تلے کچلے جانے والے بیشتر سائیکل سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور شخص نے ٹرک سے اسکول بس کو بھی ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوئے جبکہ ٹرک ڈرائیور سے پیلیٹ گن اور ایک پینٹ بال گن بھی برآمد ہوئی ہے۔

No comments